Home Cricket پی ایس ایل میں حسنین سے ٹکر کھا کر زخمی ہونا فاف...

پی ایس ایل میں حسنین سے ٹکر کھا کر زخمی ہونا فاف ڈو پلیسی کو مہنگا پڑ گیا۔۔ دی ہنڈریڈز کے میچز سے بھی باہر ہو گئے

جنوبی افریقہ کے بیٹسمین فاف ڈوپلیسی ایک بار پھر ’کن کشن‘ کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی بیٹسمین فاف ڈوپلیسی ایک بار پھر کن کشن کا شکار ہوگئے، جون میں پی ایس ایل کے دوران بھی ڈوپلیسی کن کشن کا شکار ہوئے تھے۔

ڈوپلیسی انگلینڈ میں کھیلی جانے والی ’دی ہندرڈ‘ کے ابتدائی تین میچز سے باہر ہوگئے۔

جنوبی افریقی بیٹسمین دی ہندرڈ میں سپر چارجرز کی کپتانی کے فرائض انجام دے رہے تھے ان کی عدم موجودگی میں بین اسٹوکس نے قیادت سنبھالی۔

رپورٹ کے مطابق سپر چارجز کی میڈیکل ٹیم جمعہ کو ان کا معائنہ کیا جس کے بعد انہیں تین میچز کے لیے آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈوپلیسی کی جگہ لنکا شائر کے وکٹ کیپر ڈین ولاس کو عارضی متبادل کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جون میں بھی ڈوپلیسی فیلڈنگ کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھی محمد حسنین سے ٹکرا گئے تھے جس کے بعد وہ ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();