Home Cricket پی ایس ایل 6،بابراعظم کے 85 ناٹ آئوٹ رنز رائیگاں! ملتان سلطانز...

پی ایس ایل 6،بابراعظم کے 85 ناٹ آئوٹ رنز رائیگاں! ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست دیدی



پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 12 رنز سے شکست دیدی ۔ ابوظہبی میں کھیلے جا رہے لیگ کے 16ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ کپتان عماد وسیم نے پہلے ہی اوور میں ٹیم کو کامیابی دلاتے ہوئے رحمٰن اللہ گرباز کو چلتا کردیا۔

کپتان محمد رضوان اور صہیب مقصود نے سکور کو 40 تک پہنچایا لیکن اس مرحلے پر صہیب کی 14 گیندوں پر 31 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔ نئے بلے باز رلی راؤسو نے بھی رضوان کا بھرپور ساتھ نبھایا اور دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 68 رنز جوڑے جس میں بائیں ہاتھ کے بلے باز کا حصہ 44 رنز رہا۔ 108 کے مجموعی پر کراچی نے تیسری کامیابی اس وقت حاصل کی جب تھیسارا پریرا نے روسوو کی قیمتی وکٹ حاصل کر لی۔

اسی اوور میں باؤنڈری سے شاندار تھرو کے نتیجے میں کپتان رضوان پویلین واپسی پر مجبور ہو گئے۔ ویسٹ انڈیز سے آئے شیمرون ہٹمائر کی اننگز بھی 7 رنز سے آگے نہ بڑھ سکی اور یوں سلطانز پانچویں وکٹ بھی گنوا بیٹھے۔خوشدل کا ساتھ دینے سہیل تنویر آئے اور دونوں نے اختتامی اوورز میں ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے48 رنز کی شراکت قائم کی جس کی بدولت ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

کراچی کنگز نے ہدف کے تعاقب میں انتہائی سست روی سے بیٹنگ کی جس کے باعث بلے باز دباو کا شکار رہے اور وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ شرجیل خان 4 رنز پر رن آؤٹ ہوئے اور مارٹن گپٹل 16 گیندوں پر صرف 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز کی ٹیم دوسرے اور ملتان سلطانز کی ٹیم صرف ایک فتح کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

میچ کے لیے کراچی کنگزمیں عماد وسیم(کپتان)، بابر اعظم، شرجیل خان، مارٹن گپٹل، نجیب اللہ زدران، چیڈوک والٹن، تھسارا پریرا، قاسم اکرم، وقاص مقصود، محمد عامر اور ارشد اقبال شامل ہیں جب کہ ملتان سلطانز کی ٹیم محمد رضوان(کپتان)، رحمٰن اللہ گرباز، رائلی روسو، شیمرون ہٹمائر، صہیب مقصود، خوشدل شاہ، سہیل تنویر، عمران خان، عمران طاہر اور شاہنواز دھانی پر مشتمل ہے۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();