Home Cricket چیف سلیکٹر نے 26 کھلاڑیوں کو نیشنل ہائی پرفامنس سینٹر بلا لیا...

چیف سلیکٹر نے 26 کھلاڑیوں کو نیشنل ہائی پرفامنس سینٹر بلا لیا عثمان صلاح الدین اور کامران غلام کی بھی باری آگئی! اور کون کون شامل؟



پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل ہائی پرفارمنس کیمپ میں 26 کھلاڑیوں کو طلب کرلیا، پلیئرز کل رپورٹ کریں گے جبکہ ٹریننگ کا آغاز جمعے سے ہوگا۔

کیمپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے اور ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کھیلنے والے پلیئرز کو طلب کیا گیا ہے۔

38 روزہ کیمپ میں کھلاڑیوں کی ذہنی و جسمانی پختگی کے ساتھ ان کے تکنیکی پہلوؤں پر کام کیا جائے گا۔

انٹرنیشنل پلیئرز ڈیولمپنٹ کے سربراہ سابق کرکٹر ثقلین مشتاق کیمپ کی نگرانی کریں گے۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور شاہینز کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد بھی معاونت کرنے والوں میں شامل ہیں۔

تمام کھلاڑی کل نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں رپورٹ کریں گے، جہاں جمعے سے ٹریننگ کا آغاز ہوگا۔ کیمپ میں عبداللّٰہ شفیق، حارث سہیل، عمران بٹ، محمد عباس، نعمان علی اور یاسر شاہ سمیت 26 کھلاڑیوں کو بلایا گیا ہے۔

 

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();