Home Cricket کارلوس برتھ وائٹ میرا بڑا بھائی ہے۔۔ شاہنواز دھانی کو کارلوس برتھ...

کارلوس برتھ وائٹ میرا بڑا بھائی ہے۔۔ شاہنواز دھانی کو کارلوس برتھ وائٹ کی یاد ستانے لگی



پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز میں شامل نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کا کہنا ہے کہ ان کا اب پی ایس ایل کا ٹاپ بولر بننے کا ٹارگٹ ہے۔

‏شاہنواز دھانی نے کہا کہ پی ایس ایل جہاں چھوڑی وہیں سے شروع کروں گا ، ملتان سلطانز کے لیے مزید اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ کارلوس بریتھ وائٹ میرے بڑے بھائی جیسے ہیں اور میں ان کو پی ایس ایل میں بہت یاد کروں گا۔

‏انہوں نے کہا کہ ابوظہبی کی وکٹوں کے مطابق بولنگ کروں گا، کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو رہا ہوں، گرمی بہت زیادہ ہے لیکن ہم پروفیشنل ایتھلیٹ ہیں ، موسم خواہ کیسا ہی کیوں نہ ہو ہم نے کھیلنا ہے ، یہ مشکل کام نہیں ہے۔

‏شاہنواز دھانی نے کہا کہ میرا نام ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے آیا ہے بہت خوش ہوں، زمبابوے میں بھی ٹیم کے ساتھ رہ کر بہت کچھ سیکھا، ابھی مجھے اپنے کیرئیر میں ملتان سلطانز اور قومی ٹیم کے ساتھ رہ کر بہت کچھ سیکھنا ہے۔

‏شاہنواز دھانی نے کہا کہ فاسٹ بولنگ میں مقابلہ ہے لیکن ہمیں زیادہ سے زیادہ محنت کرنا ہے۔

یاد رہے کہ اندورنِ سندھ سے تعلق رکھنے والے شاہنواز دھانی نے پاکستان سُپر لیگ کے سیزن6 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی شاندار بولنگ سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا تھا اور اب بقیہ میچز میں اپنی فارم کو برقرار رکھنے کیلئے پُرامید ہیں۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();