Home Cricket کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو بڑی خوشخبری مل گئی، اہم کھلاڑی ٹیم کو واپس...

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو بڑی خوشخبری مل گئی، اہم کھلاڑی ٹیم کو واپس مل گیا



پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کا انعقاد ابو ظہبی میں کیا جارہاہے جس کیلئے کھلاڑی متحدہ عرب امارات پہنچ چکے ہیں اور قرنطینہ مکمل کر رہے ہیں تاہم اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث پیچھے رہ جانے والے انور علی کیلئے بھی خوشخبری آ گئی ہے اور وہ صحت یاب ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باولر انور علی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” میرا کوروناٹیسٹ منفی آ گیاہے اور میں دعائیں کرنے والوں کا شکر گزار ہوں ۔“

انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کیلئے خود کو رجسٹر ڈ کروائیں ۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیڈ ایٹرز کے فاسٹ باولر انور علی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث ایونٹ کے باقی میچز سے باہر ہو گئے تھے۔

ابو ظہبی روانگی سے قبل کراچی میں قرنطینہ کے دوران ان کا ٹیسٹ مثبت آ یا تھا ۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();