Home Cricket کیا احمد شہزاد کی کرکٹ ختم ہو گئی ہے؟ ان کو ہائی...

کیا احمد شہزاد کی کرکٹ ختم ہو گئی ہے؟ ان کو ہائی پرفامنس کیمپ میں بھی نہیں بلایا گیا۔۔ چیف سلیکٹر محمد وسیم نےجواب دے دیا



پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کا اعلان ہونے کے بعد چیف سلیکٹر محمد وسیم سے جب سوال کیا گیا کہ احمد شہزاد کیا اب آپ کے پلانز میں نہیں ہیں ان کو ہائی پرفامنس کیمپ میں بھی نہیں بلایا گیا۔

اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہائی پرفامنس کیمپ میں جو لڑکے آئے ہیں وہ سب ڈومسٹک میں پرفارم کر کے آئے ہیں۔ افسوس کہ احمد شہزاد ڈومسٹک میں پرفارم نہیں کر سکتے لیکن ان کو سائڈ لائن نہیں کر رہے ابھی دوبارہ ہمارا ڈومسٹک سیزن شروع ہو رہا ہے وہ اگر پرفارم کرتے ہیں تو ان کو ٹیم میں واپس لانے پر سوچا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ ایک روزہ میچز کے اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حارث سہیل، حسن علی، امام الحق، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، ارشد اقبال، اعظم خان،  فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، شاہین شاہ آفریدی، شرجیل خاناور عثمان قادر شامل ہیں۔

ٹیسٹ اسکواڈ میںبابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان و وکٹ کیپر) ، عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، عمران بٹ، محمد عباس، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، ساجد خان، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی، یاسر شاہ اور زاہد محمود کو شامل کیا گیا ہے۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();