Home Cricket کے ٹو سر کرنے کی مہم کے دوران لاپتہ ہونے والے فخر...

کے ٹو سر کرنے کی مہم کے دوران لاپتہ ہونے والے فخر پاکستان علی سدپارہ کی لاش مل گئی

کے ٹو پر لاپتہ پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی لاش مل گئی ہے۔

معروف پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی لاش مل گئی ہے جب کہ ان کے بیٹے ساجد سدپارہ نے والد کی لاش ملنے کی تصدیق بھی کردی ہے، مشہ بروم ایکسپڈیشن ٹریکس اینڈ ٹورز نے بوٹل نک کے قریب 2 لاشوں کی نشاندہی کی تھی، ایلسنڈرو فلیپ پینی کے مطابق کے ٹو سر کرنے کی مہم پر موجود نیپالی کوہ پیماؤں نے کیمپ 4 سے اوپر 2 لاشیں دیکھی تھیں جس میں سے ایک محمد علی سدپارہ کی ہے۔

دوسری جانب ساجد سدپارہ نے والد کی لاش ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم والد کا جسدِ خاکی بوٹل نک سے 300 میٹر نیچے کھائی میں نظر آرہا ہے، والد کے دیگر ساتھی جان پابلو کی باڈی بھی نظر آرہی ہے، والد کے جسدِ خاکی کو نکالنے کی تدبیر پر غور کررہے ہیں، آج رات یا صبح تک ریسکیو کرکے باڈی کو نکالنے کی کوشش کریں گے، قوم سے مشن کی کامیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں محمد علی سدپارہ اپنے 2 غیر ملکی کوہ پیما ساتھیوں جان اسنوری اور جوان پابلو موہر کے ساتھ کے ٹو کو سرد موسم میں سر کرنے کی مہم پر نکلے تھے تاہم رابطہ منقطع ہونے پر رسیکیو آپریشن شروع کیا گیا تھا لیکن ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();