Home Cricket یونس خان کی جگہ قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ کس کھلاڑی کو...

یونس خان کی جگہ قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ کس کھلاڑی کو بنانا چاہیے؟ ثقلین مشتاق نے بڑے سپر سٹار کا نام بتا دیا



تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی پرفامنس سینٹر کے سینئر کوچ ثقلین مشتاق نے لیجنڈری بلے باز اور بہترین کوچ محمد یوسف کو پاکستانی ٹیم کا بیٹنگ کوچ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ثقلین مشتاق نے کہا کہ ہمیں اب بھول جانا چاہیے کہ ماضی میں کیا ہوا اور اگے بڑھنا چاہیے۔ محمد یوسف ایک ورلڈ کلاس کھلاڑی تھی اور وہ ایک بہترین بیٹںگ کوچ بھی بن سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم تو کیمپ میں مصرف تھے ہمیں نہیں پتہ کہ یونس خان نے استعفیٰ کیوں دیا

یاد رہے کہ یونس خان نے پی سی بی سے اخلتلافات کی وجہ سے بیٹنگ کوچ کہ عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔