Home Cricket یہ ہمارا سال تھا ہی نہیں۔۔ فائنل میں ملتان سلطانز سے شکست...

یہ ہمارا سال تھا ہی نہیں۔۔ فائنل میں ملتان سلطانز سے شکست کے بعد شعیب ملک بھی بول پڑے



قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر کرکٹر اور پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے شعیب ملک کا کہنا ہے کہ یہ سال پی ایس ایل کیلئے ہمارا تھا ہی نہیں۔

شعیب ملک نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ شاندار کھیل پیش کرنے والی ملتان سلطانز ہی جیت کی اصل حقدار تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس سال چیمپئن بننا ہمارے لیے تھا ہی نہیں لیکن ایک شاندار ٹیم کے مقابل کھیل کر بہت اچھا محسوس ہورہا ہے۔

شعیب ملک نے لکھا کہ اگلے سال ہم زیادہ مضبوط ہو کر پی ایس ایل میں واپسی کریں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے فائنل میں ملتان سلطانز کے 207 رنز کے تعاقب میں پشاور زلمی مقررہ 20 اوورز میں 159رنز بناسکی، پشاور کی جانب سے سب سے نمایاں کھلاڑی شعیب ملک رہے۔

شعیب ملک نے 28 گیندوں پر 48 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();